وزیراعظم ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے لئے پیکج کا اعلان کریں : عامر فیاض

27 اکتوبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے چیئرمین عامر فیاض نے وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاتاخیر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے لئے پیکج کا اعلان کریں تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ نئی نوکریاں میسر آئیں اور ملک سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنے۔