دھرنا سے تجارتی املاک کو نقصان پہنچا تو تاجر سپریم کورٹ جائیں گے: محمد علی میاں، خواجہ خاور رشید و دیگر
لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، اور جنرل سیکرٹری محمد زبیر اور سینئر راہنما وقار صدیقی نے کہا ہے کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی رائے کے برخلاف صرف عمران خان پاکستان کے پرامن تشخص اور ترقی کی راہ پر گامزن معیشت کو ذاتی انا کی خاطر نقصان پہنچا نے کے درپے ہے۔اگر دھرنے کے باعث پاکستان کے کسی بھی تجارتی املاک یا کاروباری سرگرمیوں کا نقصان ھوا تو تاجر برادری عمران خان کو سپریم کورٹ لے جائے گی اور قانونی چارہ جوئی کے ذریعے تمام نقصانات کو نکلوائے گی۔