بدقسمتی سے ایس ایم ایز سیکٹر سب سے زیادہ نظر انداز ہو رہا ہے: ڈاکٹر عائشہ

27 اکتوبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز(SMEs) کے فروغ کے بغیرمعیشت کی ترقی ممکن نہیں بدقسمتی سے ہمارے ہاں یہی سیکٹر سب سے زیادہ نظر انداز ہو رہا ہے۔ تاہم اب اس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہم بہت جلد صوبے میںچھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزرز کے لیے آسانیاں پیدا کر کے اپنے گروتھ ریٹ کو متعین کردہ ہدف تک لیجانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کی سٹیرنگ کمیٹی کا پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری محمدشفیق ،منتظم اعلیٰ پنجاب انسویسٹمنٹ بورڈ محمد ہارون شوکت ،سیکرٹری انڈسٹری خالد شیر دل ،مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کے علاوہ ٹیوٹا، ایگریکلچر، فنانس ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔