عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم کی لکیر نہیں ہے: منظور وسان

27 اکتوبر 2016

کراچی(آئی این پی) وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات 2018ء میں ہوں گے اور مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملے گا لیکن عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں حکومتیں اکتوبر اور نومبر میں گرتی ہیں لیکن اس بار جمہوریت کو خطرات نہیں ہیں، نومبر کے مہینے میں سیاسی اور غیر سیاسی اہم عہدوں پر تبدیلیاں ہوں گی، ایم کیو ایم لندن کا کوئی مستقبل نہیں۔