ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 29.2 ارب کا منافع قبل از ٹیکس حاصل کر لیا
لاہور(کامرس رپورٹر)میاں محمد منشاء کی زیر صدارت ایم سی بی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 ستمبر،2016 کو اختتام پذیر ہونے والی نوماہی مدت کے لیے بینک کی کارکردگی پر نظر ثانی اور مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم سی بی بینک نے منافع قبل از ٹیکس (پی بی ٹی) اور منافع بعد از ٹیکس (پی اے ٹی) بالترتیب 29.2 ارب روپے اور 17.4 ارب روپے حاصل کیا ہے ۔ بینک کی نیٹ مارک اپ آمدن گذشتہ سال کے مماثل مدت پر 8.9 فیصد کمی سے 33.7 ارب روپے بیان کی گئی۔