ایف بی آر نے سگریٹ پر الیکٹرانک ٹیکس سسٹم لگانے کیلئے وقت مانگ لیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میںچالیس منٹ تک کوئی ممبر نہ آیا جس پر پی ٹی آئی کے سینیٹر کنوینئر کمیٹی نعمان وزیر نے اکیلے اجلاس شروع کر دیا۔ اس موقع پر ایف بی آر نے سگریٹ پر الیکٹرانک ٹیکس سسٹم لگانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ اجلاس میں وزارت قانون کا کوئی نمائندہ نہ آیا کس پر کمیٹی کے کنوینئر نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سگریٹ کی سمگلنگ روکنے کے لیے صر ف 2انسپکٹر اور 2 سپاہی ہیں۔ پشاور کے ایف بی آر ریجن نے سگریٹ کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے یقینی بنانے کے لیے 6گاڑیاں اور اسلحہ مانگ لیا۔