نادرا حکام نے ریلوے کیلئے تین اقسام کے ایمپلائز کارڈ متعارف کرا دیئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز کے سسٹم پر تعینات افسران، حاضر سرورس عملہ و ریٹائرڈ ایمپلائز اور ان کے فیملی کارڈزز نادرا سے ڈیٹا بیس کے ذریعے شیئرنگ فارمولے کے تحت بنوانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز جاوید انور کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں نادرا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل تیمور اور ڈائریکٹر قیصر اقبال نے ریلوے حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے تین قسم کے ایمپلائز کارڈ متعارف کروائے انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ پروگرام ائر فورس سمیت مختلف اداروں میں بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔