امریکہ میں سالانہ لالٹین فیسٹیول

27 اکتوبر 2016
امریکہ میں سالانہ لالٹین فیسٹیول

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں سالانہ لالٹین فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، لوگوں نے ہزاروں لالٹینیں اڑاتے ہوئے آسمان روشن کر دیا۔ آسٹن شہر میں منعقدہ فیسٹیول میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جو چاولوں کے آٹے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر پیغام تحریر کرنے کے بعد انہیں روشن کر کے فضا میں چھوڑتے ہوئے دکھائی دئیے۔