روس میں 4 ہزار سال پرانا کھلونا دریافت

27 اکتوبر 2016
روس میں 4 ہزار سال پرانا کھلونا دریافت

نوواسبیرسک (نیٹ نیوز) روس کے صوبے سائبیریا میں مٹی سے بنایا گیا ایک ایسا کھلونا دریافت ہوا ہے جو کم از کم 4 ہزار سال پرانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھالو کی شکل کے اس جھنجھنے کو حرکت دی جائے تو اس سے اب بھی آواز پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس کا شمار دنیا کے قدیم ترین کھلونوں میں ہوتا ہے۔