فرانس برطانوی شہزادی کیٹ کی نازیبا تصاویر لینے والے میڈیا کے 6 افراد پر مقدمہ

27 اکتوبر 2016

پیرس (آئی این پی) فرانس میں برطانوی شہزادی کیٹ کی نازیبا تصاویر لینے والے فوٹو گرافر، صحافیوں اور میڈیا آفیشلز سمیت 6 افراد پر ذاتی زندگی میں مداخلت کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔2012 میں فوٹوگرافر نے شہزادی کیٹ کی بغیر قمیض کے تصاویراتارکر ایک اخبار اور میگزین میں شائع کی تھیں۔