تحریک انصاف کا وفد آج عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کریگا، دھرنے پر معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی

27 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد آج (جمعرات) کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا جس میں 2 نومبر کے دھرنا کے حوالے سے معالات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ گورنر چودھری سرور اور عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے درمیان ٹیلی فونک رابط میں طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد آج دو بجے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے گا۔