اسلام آباد دھرنے کے پیش نظر ننکانہ صاحب میں کنٹینرز اور ٹرالوں کی پکڑ دھکڑ

27 اکتوبر 2016

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) دو نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیش نظر پولیس نے کنٹینر اور لوڈڈ ٹرالے پکڑنے شروع کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس ننکانہ صاحب نے 2نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے ایک ہفتہ قبل ہی ضلع بھر میں کنٹینر اور لوڈڈ ٹرالوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، شاہکوٹ پولیس نے گزشتہ روز شاہکوٹ فیصل آبا د روڈ پر ناکہ لگا کر ڈیڑھ درجن کے قریب کنٹینرز اور لوڈڈ ٹرالوں کو پکڑ کر تھانہ میں بند کردیا ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس والے انہیں بلاوجہ پریشان کررہے ہیں۔