عراق سب سے فراخ دل ملک پاکستان 92ویں نمبر پر : عالمی تنظیم
بغداد (صباح نیوز) فراخ دلی ملک کے اشاریے میں پاکستان کا نمبر دنیا میں 92واں ہے جبکہ طویل عرصے سے جاری جنگ کے باوجود عراق کے لوگ سب سے زیادہ مہمان نواز قرار پائے۔ ایک تحقیق کے مطابق مسلسل خون ریزی،بیرونی جارحیت، اندورنی خانہ جنگی اور خلفشار کے علاوہ مدتوں صدام حسین جیسے آمر کے جبر میں رہنے کے باوجود عراق آج بھی دنیا کا سب سے فراخ دل ملک ہے۔ایک بین الاقوامی تنظم سی اے ایف کے ورلڈ گوئنگ انڈکس 2016کے مطابق عراق کے لوگ اجنبیوں کے لیے سب سے زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ میانمار کے رہائشی سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں۔فراخ دلی میں پاکستان کا نمبر دنیا میں 92واں ہے، جب کہ بھارت اس سے ایک درجہ اوپر یعنی 91ویں نمبر پر ہے۔اس دوران میانمار میں 91فیصد افراد نے خیرات دی۔ سالانہ سروے میں میانمار مسلسل تیسرے برس اول نمبر پر ہے۔ میانمار میں خیرات کی روایت کا تعلق مذہبی عقیدے سے ہے جسے 'سنگھا دانا' کہتے ہیں جس میں ملک کی تریوادا بدھ اکثریتی فرقے کے لوگ عطیات دے کر تارک الدنیا افراد کی مدد کرتے ہیں۔برطانیہ یورپ میں سب سے فراخدل ملک قرار پایا، متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں اور کینیا افریقہ میں جبکہ گوئٹے مالا لاطینی امریکہ کا سب سے سخی ملک ٹھہرا۔اس کے مقابلے پر چین سب سے کنجوس ملک قرار دیا گیا ہے۔راخدلی میں میانمار پہلے، امریکہ دوسرے اور آسٹریا تیسرے نمبر پر ہے۔