فیصل آباد: سٹیج اداکارہ بے بی جان فائرنگ سے شدید زخمی، ہسپتال منتقل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سٹیج اداکارہ بے بی جان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اداکارہ کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلبرگ کے علاقہ نڑوالا روڈ پر واقع نشاط سینما میں سٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس کے بعد اداکارہ بے بی جان باہر نکلنے لگی تو تھیٹر کے باہر سے مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر وہ شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔