چوتھا ون ڈے،نیوزی لینڈ نے بھارت کو 19رنز سے ہراکر سیریز برابر کردی

27 اکتوبر 2016

رانچی(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت کو 19رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر 7وکٹوں پر260رنز بنائے۔ گپٹل 72‘ ولیمسن 41اور ٹیلر 35رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارتی ٹیم49ویں اوور میں 241رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ ریحانے 57رنزبناکر نمایاں رہے ۔سائوتھی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔مارٹن گپٹل کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔