بارڈر سروسز منصوبہ: ایشیائی ترقیاتی بنک 250 ملین ڈالر قرضہ دے گا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بنک بارڈر سروسز پراجیکٹ کے لئے 250 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ بنیادی طور پر وسط ایشیا علاقائی اکنامک تعاون تنظیم کے تحت ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بنک کی طرف سے قرضہ کی فراہمی قابل تحسین ہے۔ پاکستان علاقائی رابطہ بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے تحت سرحدی مقامات پر آلات فراہم کئے جائیں گے۔