مانسہرہ : باراتیوں کی بس کو حادثہ ‘4 خواجہ سرائوں سمیت 6 افراد جاں بحق

27 اکتوبر 2016

مانسہرہ(آن لائن) مانسہرہ کے نواحی علاقے میں باراتیوں سے بھری بس الٹنے سے چارخواجہ سرا ئوں سمیت 6افراد جاںبحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق مانسہرہ کے علاقے مہاڑ پھبلڑہ میںباراتیوں کی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارات واپس آرہی تھی کہ راستے میں بس کو حادثہ پیش آیا۔بس میں خواجہ سراؤں سمیت 50 سے زائد باراتی سوار تھے۔ حادثے کے خبر ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔