پاکستانیوں کے ساتھ کھلے سمندر میں مشترکہ مشقوں کیلئے ترک بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا

27 اکتوبر 2016
پاکستانیوں کے ساتھ کھلے سمندر میں مشترکہ مشقوں کیلئے ترک بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) ترک بحریہ کا جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا پاکستان کے دورہ خیر سگالی پر بدھ کے روز کراچی پہنچا۔ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئر افسران اور ترک سفارت خانے کے عملے نے جہاز کا پرتپاک خیر مقد م کیا۔