چین آج جنوبی سمندر میں فوجیں مشقیں کرے گا، دیگر جہازوں کو علاقے سے نکلنے کا حکم

27 اکتوبر 2016
چین آج جنوبی سمندر میں فوجیں مشقیں کرے گا، دیگر جہازوں کو علاقے سے نکلنے کا حکم

بیجنگ (نیو ز ڈیسک) چین بحیرہ جنوبی چین میں آج فوجی مشقیں کرے گا اس موقع پر علاقے میں آنیوالے تمام جہازوں کو گزرنے سے روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ چین بحیرہ چائنا کی متنازع آبی گزرگاہ میں عموماً جنگی مشقیں کرتا ہے واضح رہے کہ اس علاقے میں امریکی بحریہ کا تباہ کن جہاز پیرا سیل کے جزائر کے قریب ایک ماہ قبل لنگر انداز ہوا ہے متنازعہ جزائر چین کے کنٹرول میں ہیں جن پر ویتنام اور تائیوان بھی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔