برطانیہ: الیکشن اخراجات ظاہر نہ کرنے پر لیبر پارٹی کو20ہزار پائونڈ جرمانہ

27 اکتوبر 2016

مانچسٹر (عارف چودھری سے) برطانیہ کی لیبر پارٹی کو الیکشن کمیشن نے پورے اخراجات طاہر نہ کرنے پر20ہزار پائونڈ جرمانہ کر دیا۔ کمیشن نے 7614پائونڈ مالیت کی 2پیمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی تھی کمیشن کی تحقیقات کے بعد پارٹی نے داخلی طور پر اخراجات کی نظر ثانی کرائی اور24دیگر غیر ڈیکلیئر کردہ اخراجات سامنے آئے۔ جن کی مالیت 109777پائونڈ تھی۔ تاہم کمیشن نے مزید 49مقامات پر رقم غائب پائی، جو پارٹی کارکنوں کی ٹرانسپورٹ اور لیبر سٹوڈنٹس کور کے بارے میں تھی۔ پارٹی کے جمع کرائے گئے ریٹرن سے رسیدیں بھی کم تھیں۔