افغانستان: خواتین نے تباہ حال دارالامان کی تعمیر شروع کردی

27 اکتوبر 2016

لندن(رائٹرز) افغانستان میں 20سے زائد خواتین 1990ء میں خانہ جنگی کے دوران تباہ ہونے والے دارالامان کو بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔ کابل کے باہر سابق بادشاہ امان اللہ خان کے دور 1920ء میں بنایا گیا دارالامان جنگ کے دوران بمباری اور ہیوی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوگیا تھا۔ صدر اشرف غنی کی طرف سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ بھارت کی مالی معاونت سے تعمیر شدہ نئی افغان پارلیمنٹ کی بلڈنگ کے بالکل قریب ہے۔