دہشت گردی کو دوہرے معیار سے شکست نہیں دے سکتے: روس، بھارت

27 اکتوبر 2016

دہلی (نیوز ڈیسک) روس اور بھارت کے وزرائے دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو دوہرے معیار سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ یہاں روس کے وزیر دفاع سر گئی سے ملاقات کے دوران منوہر پارکیر نے کہا کہ اس لعنت سے نبٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں اور زیرو ٹالرنس کی ضرورت ہے۔ روس ہمارا دفاعی شراکت دار رہیگا، منوہر نے مزید کہا روس مغربی ایشیاء میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔