حکومت کہیں جا رہی نہ اندرون بیرون ملک کی دھمکیوں میں آئے گی گورنر پنجاب
ڈیرہ غازیخان(بےورو رپورٹ‘ نامہ نگار)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی پارلیمنٹ مضبوط ہے اور وہ منتخب حکومت کی پشت پر کھڑی ہے کچھ عناصر ملک کی ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں ان کاذاتی ایجنڈہ ہے تاہم قومی ایجنڈہ سب سے بالاتر ہونا چاہیئے اور عوام سمجھدار ہے دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے انتظار کیا جائے انہوںنے ان خیالات کااظہار ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 2نومبر کا شور شرابہ پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے تاہم منتخب حکومت اندرون اور بیرون ملک کی دھمکیوں میں نہیں آئے گی امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے سانحہ کوئٹہ ، پشاور پبلک سکول ، چارسدہ سانحات اور دیگر شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی ترقی او ربحرانوں کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے اور عوام کو بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں پارلیمنٹیرینز اور منتخب نمائندوں کی کوششوں سے خطہ کی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاک فوج اور دیگر فورسز کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی پر قابو پالیا جائے گا دریں اثنا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں پارلیمنٹیرینز اور مسلم لیگی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ورکرز جماعت کیلئے اثاثہ ہیں ذاتی تنازعات او رمفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے کام کیا جائے۔اس موقع پراراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، سردار امجد فاروق خان کھوسہ ، مشیروزیر اعلی پنجاب میر مرزا خان تالپور ، ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو روایتی پگ پہنائی۔تخت لاہور پر صرف تنقید مناسب نہیں جنوبی پنجاب کےلئے بھی ہماری حکومت سب کچھ کررہی ہے ۔آج پاکستان کی حالت بہت بہتر ہے ہماری حکومت نے اپنے ہر دور میں عوام کی دیگر جماعتوں سے بڑھ کر خدمت کی ہے آنے والے دو سالوں میں ملک کیلئے اپنے وعدوں کے مطابق سب کچھ کر کے جائےنگے ۔ تمام سیاسی جماعتیں محب وطن ،مشاور ت سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ۔پاک فوج نے شہادتوں کا نذرانہ دے کر کامیا ب کیا۔بطور گورنر میرا عہدہ آئینی لیکن اپنے پنجاب اور مرکز میں حکومت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ضلعی اور تحصیل باروں کے مطالبات پورے اور مسائل حل کراﺅنگا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے خطاب میں کہا کہ میری بطور گورنر تقرری بھی جنوبی پنجاب کیلئے میری قیادت کا محبت کا اظہار تخت لاہو رپر تنقید مناسب نہیں ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو دور کرے گی ۔
رفیق رجوانہ