ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ‘ پاکستان آخری لیگ میچ آج چین کیخلاف کھیلے گا

27 اکتوبر 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ آج جمعرات کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے چار میچوں میں سے قومی ٹیم نے دو میں کامیابی جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان ٹیم کے چار میچز کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 ہے۔