ترکی: دہشت گردی کے الزام پر گرفتار2 میئرز کی رہائی کے لئے مظاہرے،61 صوبائی پولیس چیفس تبدیل

27 اکتوبر 2016

استنبول( نیٹ نیوز+اے ایف پی) دہشتگردی کے الزام پر کرد اکثریتی شہر دیار بکیر کے 2میئرز کی گرفتاری پر مظاہرے پھوٹ پڑے، اس علاقے میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے اور جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر گن سے پانی پھینکا ، مظاہرین نے ٹائون ہال کی طرف مارچ کی کوشش کی تو سکیورٹی فورسز نے25افراد کو گرفتار کر لیا۔ انٹر سیٹ سروس تک رسائی روک دی گئی۔ ادھر ترک حکام نے 3تہائی صوبائی پولیس چیفس کے تبادلے کر دیئے81 صوبوں میں سے61کے سر براہوں کو تبدیل کیا گیا۔