سابق صدر غلام اسحاق خاں کی 10ویں برسی آج منائی جائیگی

27 اکتوبر 2016

ڈسکہ (صباح نیوز) سابق صدر غلام اسحاق خاں کی 10ویں برسی آج جمعرات 27 اکتوبر کو منائی جا رہی ہے۔ 20 جنوری 1915ء کو خیبر پی کے کے شہر بنوں میں پیدا ہونے والے غلام اسحاق خاں نے 1955ء سے 1993ء تک قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزاری اور ان کی شاندار خدمات کے عوض انہیں ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کی برسی کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کر کے ان کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جائے گی۔
برسی