او آئی سی کو کشمیر کے بارے میں مداخلت کا حق نہیں آئندہ ایسے حوالے بتانے سے گریز کرے: بھارت کی چیخ و پکار

27 اکتوبر 2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے حق میں قرار داد منظور ہونے پر سیخ پا ہوگیا ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں او آئی سی کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے، او آئی سی مستقبل میں اس طرح کے حوالے بنانے سے گریز کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سوراپ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں او آئی سی کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ، او آئی سی کوپاکستان کی جانب سے کشمیر کے معا ملے پر بھارت کے خلاف بین الاقومی رائے کیلئے استعمال کیا گیا۔ اوآئی سی کو ایک بار پھر سے وزراء خارجہ کی کونسل کے 43ویں سیشن کے دوران بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کیلئے منتخب کیا گیا۔ او آئی سی کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ واضح رہے اسلامی تعاون کونسل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 43 ویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف قراردادمنظور کی گئی تھی۔