پیارے اور عزیز سیاستدانو! جس شاخ پر بیٹھے ہو اسے مت کاٹو: عاصمہ جہانگیر

27 اکتوبر 2016

لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیارے اور عزیز سیاستدانو جس درخت کی شاخ پر بیٹھے ہو اسے مت کاٹو، ادارے نہیں ہیں تو عمران خان بھی گھر چلے جائیں اب پاکٹ پارٹیوں کا وقت گزر چکا ہے پاکٹ پارٹیوں کو عقل لینی چاہئے، ملک کے بڑے بڑے سرمایہ دار پاکٹ یونین بناکر چلتے ہیں۔ ادارے نہیں ہیں تو پھر یہاں سیاسی جماعتوں کا کیا کام ہے؟ اس درخت کی شاخ کاٹنے کا سب سے زیادہ نقصان سیاستدانوں کو ہی ہو گا۔