ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:اعصام الحق کی جوڑی کو پہلے رائونڈ میں شکست

27 اکتوبر 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستانی اسٹار اعصام الحق قریشی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔آسٹریا میں مینز ڈبلز میں امریکی پلیئر سٹیو جانسن اور ان کے جرمن جوڑی دار فلپ نے پاکستان کے اعصام الحق اور میکسیکن پارٹنر سانتیاگو گونزالیز کو 6-7، 6-2 اور 12-10 سے شکست دی۔