خیبر پی کے: پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لازمی قرار دینے کے خلاف طلبہ کا احتجاج

27 اکتوبر 2016

پشاور (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے کے نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی جانب سے پانچویں جماعت کے طلبا کے لیے بورڈ کا امتحان لازمی قرار دینے کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف مرحلہ وار احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے اتحاد صوبائی ایکشن کونسل کے مرکزی رہنما یاور نصیر نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومتی فیصلے کے خلاف صوبے میں ابتدائی طور پر چار روزہ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت بدھ کو مالا کنڈ ڈویژن میں نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔