فیروزوالہ: بیوی کو ماں، بھائی سے ملکر قتل کردیا، واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

27 اکتوبر 2016

فیروزوالا (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر شوہر نے بھائی اور ماں کی مدد سے بیوی مار ڈالی۔ بعد میں واقعہ کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی۔ مقتولہ کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ نعرہ بازی کی۔ تفصیل کے مطابق برج اٹاری کے رہائشی اسحاق کی شادی منظوراں بی بی کے ساتھ ہوئی۔ دونوں میاں بیوی میں گھریلو حالات پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر اسحاق نے اپنے بھائی عباس اور ماں کی مدد سے منظوراں بی بی کے گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کے لئے نعش چھت سے لٹکا دی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کے باپ نذیر احمد کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے مفرور ملزموں کی تلاش شروع کردی۔