ایشیائی ترقیاتی بنک بارڈرسروسز منصوبہ کے لئے پاکستان کو 250 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بینک بارڈر‘ سروسز پراجیکٹ کے لئے 250 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ بنیادی طورپر وسط ایشیاءعلاقائی اکنامک تعاون تنظیم کے تحت ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک کی طرف سے قرضہ کی فراہمی قابل تحسین ہے۔ پاکستان علاقائی رابطہ بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے تحت سرحدی مقامات پر آلات فراہم کئے جائیں گے۔