شیخ رشید کے بارے میں عمران کہتے تھے اسے چپڑاسی بھی نہ رکھوں: سینیٹر حمد اللہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر جے یو آئی ف کے سینیٹر حمد اللہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کے بارے میں کہتے تھے کہ اسے چپڑاسی نہ رکھوں۔ عمران خاب اب انہی لوگوں کے سہارے تبدیلی چاہتے ہیں عمران خان کے قومی سیاست میں آنے سے سیاست گالی بن چکی ہے۔