پولو ڈائمنڈ پینٹس‘ شیروڈ‘ ایڈیسیو کی ٹیمیں کامیاب

27 اکتوبر 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ ڈائمنڈ پینٹس نے این واگ کو 6-4 سے دوسرے میچ میں شیروڈ نے اولمپیاء کو9-3 سے جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں ایڈیسیو نے ماسٹر پینٹس کو 6-3 سے شکست دیدی۔