صیم شاہ نے فلم ’’شور شرابہ‘‘ میں اداکاری شروع کر دی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فیشن فوٹو گرافر صیم شاہ نے اداکاری شروع کر دی۔ انہوں نے فلمساز سہیل خان کی فلم شور شرابہ میں اہم رول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کا مجھے بچپن میں ہی شوق تھا۔ میں سہیل خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے میری پہلی فلم میں ہی اچھا رول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر رہا ہوں۔