فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا کا راج

27 اکتوبر 2016

مکرمی! گزارش ہے ملتان کی مختلف سڑکوں پرفٹ پاتھ کے اوپر اوراس کے ساتھ قبضہ مافیا نے رکشوں اور گاڑیوں کے سٹینڈ بنائے ہوئے ہیں ان کی وجہ سے ٹریفک کے جام ہونے کا معمول بن جانے کے ساتھ ساتھ سکولوں کے بچوں، خواتین اور نابینا لوگوں کا چلنا محال ہو چکا ہے سڑک پر چلنے کی وجہ سے ان کی زندگی خطرے میں پڑی ہوتی ہے آپ سے اپیل ہے کہ ان سٹینڈ مافیا سے نجات دلائی جائے۔انصرعباس