پاکستان میں درختوں کی ضرورت

27 اکتوبر 2016

پاکستان دنیاکے اس خطہ میں واقع ہے جہاں سال میں 4 موسم آ تے ہیں جو کہ خوشگوار ماحول کے لئے بہت مفید ہیںمگر پاکستان میں بڑی تیزی سے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جو ماحول کوآلودگی کی طرف دھکیل رہا ہے آ ج پاکستان کا شماران ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں ماحولیاتی آ لودگی خطر ناک حدوں تک پہنچ چکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک میں درختوں کی تعداد 30% سے 40% تک ہونی چاہئے تا کہ اس کے آ س پاس کا علاقہ ماحولیاتی آ لودگی سے پاک رہے مگر افسوس صد افسوس پاکستان میں یہ شرح% 4 بھی نہیں ہے جس کی وجہ ے آ ئے دن نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں پاکستان میں ٹمبر مافیا کا راج ہے کسے کوئی روکنے والانہیں ٹمبر مافیا کے خلاف حکومت کی خاموشی المیہ ہے پاکستان میں درختوں کی کم شرح ہمارے مستقبل کے حوالے سے بھی بہت تشویشناک ہے یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرناہوگا کہ ہم زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور آ نیوالی نسلوں کو ایک سرسبز و شاداب پاکستان کاتحفہ دیں۔(راشد جاوید‘ کراچی)