صاف پانی کی سپلائی کیلئے فلٹر پلانٹ لگائے جائیں

27 اکتوبر 2016

پانی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے انسانی زندگی کیلئے اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ پانی نہ صرف انسان کی پیاس بجھاتا ہے بلکہ روزمرہ کی ضروریات میں بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے بدقسمتی سے اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے ۔ شہر کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ پانی کے ذرائع وہی پرانے ہیں ان میں اضافہ نہیں ہورہا۔ علاوہ ازیں زمینی پانی بھی کھاری ہے۔ حکومت کی جانب سے جوپانی سپلائی کیاجاتا ہے وہ اکثر گندہ اوربدبودار ہوتا ہے جسے بغیر ابالے پینے سے آدمی بیمار ہوجاتا ہے۔ پانی کی قلت سے ٹینکرمافیا اورفلٹر پلانٹ مافیا کی چاندی ہوگئی ہے اورلوگ اس پانی کو استعمال کررہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ غریب آدمی کیا کرے وہ بیچارہ صاف پانی کہاں سے پیئے؟ شہر میں آلودہ پانی سپلائی سے پیٹ کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ حکومت سے مری درخواست ہے کہ شہر میں وارڈز کی سطح پرفلٹر پلانٹ لگا کر عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرے اور جو فلٹر پلانٹ پانی سپلائی کررہے ہیں انکی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام بھی یہ پانی استعمال کرسکیں۔ (عبدالباسط‘ کراچی)