جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: چیئرمین سینٹ
جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: چیئرمین سینٹ
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اپنے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ کل شروع ہونیوالے سینٹ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جنوبی کوریا کے دورے کی دعوت کورین پارلیمنٹ کے سپیکر نے دی تھی۔ چیئرمین نے کوریا میں پالیسی سٹڈیز انسٹیٹیوٹ سے خطاب کیا اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران انہیں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ چیئرمین سینٹ نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات میں پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں اقوام کی خواہش بھی ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔
چیئرمین سینٹ