وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں سیلاب متاثرین کے ساتھ نمازعید ادا کی۔ متاثرین کے آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راجن پور میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیتے ہوئے متاثرین کے تمام قرضے معاف کردیئے گئے ہیں،اور انھیں اعلیٰ درجے کا شفاف بیج مفت دیا جائیگا جبکہ گھروں کی تعمیر کیلئے بھی فارمولا بنایا گیا ہے جس کے تحت خادم پنجاب کارڈز کے ذریعے بیس، بیس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ شہبازشریف نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں تین ارب روپےتقسیم کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ علاقوں کے آباد ہونے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔