بیمار جانوروں کی فروخت،کئی شہری نوسربازوں کے ہاتھوں لُٹ گئے
لاہور (نمائندہ خصوصی) نوسر بازوں نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے معاملے میں فراڈ شروع کر رکھے ہیں۔ شہریوں کو بیمار اور نر کی جگہ مادہ جانور فروخت کیے جا رہے ہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موہنی روڈ کے ایک تاجر نے باغبانپورہ ے بائیس ہزار روپے میں ایک بکرا خریدا مگر صبح ہونے پر اسے معلوم ہوا کہ بیوپاری نے بکرے کی بجائے اسے بکری فروخت کر دی ہے۔ گلشن راوی کے محمود کاکہنا ہے کہ اس نے سگیاں منڈی سے ستر ہزار روپے میں گائے خریدی اور گھر آنے پر معلوم ہوا کہ گائے شدید بیمار ہے۔