اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت متوسط طبقہ کی آبادی چھ کروڑ ہے اور ان کا بڑا حصہ شہری علاقوں مےں رہتا ہے جبکہ جنوبی اےشےاءمےں متوسط طبقہ کی مجموعی آبادی مےں تناسب پاکستان مےں سب سے زےادہ ہے۔ پنجاب میں 37‘ سندھ میں 36‘ خیبر پی کے میں 32 اور بلوچستان میں 29 فیصد مڈل کلاس ہیں۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 24 فیصد‘ سندھ اور بلوچستان کے 17 فیصد اور خیبر پی کے دیہی علاقوں میں 22 فیصد مڈل کلاس ہیں۔ پاکستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن صرف 33 فیصد لوگ خرچ کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38