200سال پُرانے لائٹ ہاؤس سے132سال پرانا پیغام برآمد

سکاٹ لینڈ میں200سال پرانے لائٹ ہاؤس میں سے 132سال پُرانا بوتل میں بند پیغام دریافت ہوا ہے۔لائٹ ہاؤس بورڈ کے ایک مکینیکل انجینئر روس رسل نے کورس ویل لائٹ ہاؤس میں موجود ایک الماری سے کچھ پینل ہٹائے تو وہاںاسے دیوار کے اندر پوشیدہ ایک بوتل ملی،روس رسل اور انکی ٹیم نے رسی اور جھاڑو کا ہینڈل استعمال کرتے ہوئے بوتل کو وہاں سے نکالا۔لائٹ ہاؤس کی دیکھ بھال کرنیوالےبیری ملر کیساتھ مل کر اس کو کھولنے کی کوشش کی،ٹیم کا کہنا تھا کہ بوتل کا کارک اپنی جگہ پر پھنساہوا تھا جس کی وجہ سے اسے کاٹ کر نکالنا پڑا۔ٹیم کے ایک ممبر کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا کہ اگر یہ خزانے کا نقشہ ہوا تو ہم خاموش رہیں گے،بوتل کے اندر نوٹ میں4ستمبر1892کی تاریخ درج تھی اور تین انجینئروں کے نام لکھے تھے جنہوں نے 100فٹ بلند لائٹ ہاؤس پر لائٹ نصب کی تھی۔ 
ان کے علاوہ لائٹ ہاؤس کے تین رکھوالوں کے نام بھی لکھے تھے۔

ای پیپر دی نیشن