ایلون مسک اسرائیل پہنچ گئے، نیتن یاہو کیساتھ مختلف علاقوں کا دورہ

امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کا اسرائیل کے ساتھ سیٹلائٹ انٹرنیٹ معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے اور ایلون مسک غزہ میں اسرائیلی منظوری کے بغیر اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فعال نہ کرنے پر راضی ہو گئے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بندش پر ایلون مسک نے غزہ میں بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

حرمتِ استاد اور اقبال

بچہ جب اس دنیا میں آنکھ کھولتا ہے اس کے بعد اس کی سب سے پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ...