Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

جوہرِقابل، منزلِ مراداورزادِسفر

Nov 27, 2022 8:31 AM, November 27, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جوہرِقابل، منزلِ مراداورزادِسفر

لاہور کے ایک معتبر،  تاریخ سازتعلیمی ادارے میں مختلف بی ایس پروگرامز کے طلباء سے مخاطب ہونے کے لئے دعوت نامہ ملا۔ درسگاہ کا خوبصورت ہال نصابی تعلیم کی اختتامی سطح پر پہنچے ہوئے طلباء سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ، اور میری گفتگو پر اُن کا انہماک دیدنی تھا۔ میں نے اپنی آگہی کے لئے طلباء سے سوال کیا کہ آپ میں سے کتنے نوجوان ایسے ہیںجنہوں نے بعد ازتکمیلِ تعلیم اپنی منزل کا تعین کر رکھاہے۔ اس کے جواب میں، ہال میں موجود طلباء کے جمِ غفیر میںسے صرف تین یا چار طلباء کے ہاتھ ہی بلند ہو سکے۔یہ منظر نہ صرف میرے لیے تشویش کا باعث تھا بلکہ ہمارے نصابِ تعلیم ، طریقۂ تدریس اور استاد کے طلباء سے غیر وابستہ تعلق کا غماز بھی تھا۔ سولہ سال پر محیط بلاتخصیصِ منزل کٹھن تعلیمی سفر ہمارے پورے معاشرے کے منہ پر زناٹے دار طمانچے سے کم نہ تھا۔ نہ تو نوجوان بہرے گونگے تھے اور نہ ہی ذہنی طور پر مفلوج۔اس لیے اُن کی یہ حالت انتہائی قابلِ رحم تھی۔

عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

آج کے ترقی یافتہ دور میں ، مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے متعلق عام بندے کی جانکاری پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ بیسیوںمعاملات سے باخبر ہونے کے باوجود ،تعلیم یافتہ نوجوان اپنی منزل کے تعین سے بے فکر اور ناواقف ہے۔اس کی حالت ہوا کے دوش پرلہراتے ہوئے درخت کے اُس پتے کی سی ہے جس کو ہوا کا جھونکا چاہے تو کسی عمارت کی چھت پر رکھ دے،چاہے تو سڑک پر یا کسی نالی میں بہتے گندے پانی پرگِرا  دے۔ آج داستان گوئی پر مہارت رکھنے والے بہت سے بے عمل اصلاحی خطیبوں نے کامیابی کے حصول کے خیالی اور تصوراتی نسخے مہنگے داموں، ’’گوٹا کناری لگا کر‘‘  فروخت کیے ہیں ، جن کی بدولت ’’بھاری بھرکم اسناد ‘‘کے حامل افراد بھی سیراب کا شکار ہو کر منزل کی سمت کا تعین کرنے میں ناکام ٹھہرے ہیں۔ 

پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان

خالقِ کائنات نے شاید ہی کوئی انسان ایسا تخلیق کیا ہو جو سرتاپا بے وَصف ہو۔ اُس نے ہر انسان کے اندر کوئی نہ کوئی صلاحیت ، وصف یا جوہرِقابل ضرور رکھا ہے جس میں اس کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔ مگر اُس وصف کی بر وقت شناخت لازم ہے۔تاہم ہمار ے تعلیمی اور معاشرتی نظام میں ان اوصاف کی شناخت کی مطلوبہ سہولت سرے سے میسر نہیں ہے۔اسی لیے جب والدین اپنی ذاتی خواہش کی تکمیل کیلیے  بچوں کے تدریسی مضامین کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ اس بات کی طرف توجہ ہی نہیں دے پاتے کہ بچے اُن مضامین کی بجائے دیگر مضامین میں دلچسپی یا قابلیت رکھتے ہیں۔ اس طرح غیر فطری نصابی دورانیہ میں بچہ سَند تو حاصل کرلیتا ہے، لیکن مزاجی یا عقلی عدم موافقت کے باعث حصولِ منزل ایک خواب رہتا ہے۔ کتنے نوجوان والدین کی خواہش پر ڈاکٹر اور انجینئر تو بن گئے ،مگر انہوںنے اپنی تعلیم کو اپنے پیشے کی زینت بنانے کی بجائے کئی اوـــر’’لہلہاتی چراگاہوں ‘‘کا رُخ کیا۔ لہٰذا کامیاب زندگی کی طرف پہلا قدم بچے یا جوان کے اندر اُس منفرد جوہرِ قابل کی شناخت ہے جو اُس کے دیگر اوصاف پر حاوی ہو۔ جوہرِ خاص کی شناخت کے عمل میں والدین ، اساتذہ اور ہم جولی بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ تجربہ کار ،باعمل کیئرئیر کونسلر یا ماہرِ نفسیات کی خدمات بھی بہت بامقصد ثابت ہو سکتی ہیں۔ کسی چیز کا خصوصی وَصف اور اُس کی طرف دلچسپی دو مختلف پہلو ہیں ۔ممکن ہے ایک نوجوان میں کرکٹر بننے کا  بَلا کا شوق ہومگر اس کے ساتھ ہی وہ جسمانی طور پر بہت کمزور ہو ۔دوسری طرف اُس کا ذہن ریاضی کے مضمون میں کئی اُلجھی ہوئی گھتیاں سلجھانے کی اہلیت کا حامل ہو،  تو ایسے میں شوق کو ریاضی  کے جوہرِ قابل پر قربان کر دینا زیادہ قرینِ عقل دکھائی دیتا ہے۔ 

شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب

جوہرِ قابل کی شناخت کے بعد منزل کے تعین کا مرحلہ آتا ہے ،گویا جوہرِ قابل اور تعین منزل میں ربط اور موافقت کا ہونا نا گزیر ہے۔ پھر منزل کی سطح اتنی بلند رکھی جائے کہ اُس تک پہنچنے کے لئے جوہرِ قابل یا صلاحیت کو نکھارنے کا بھرپور موقع دستیاب آئے۔ مثال کے طور پر اگرضلع کی سطح پر دوڑ جیتنے والا باوَصف اتھلیٹ ڈویژن کی سطح پر دوڑ جیتنے کو اپنی منزل ٹھہرا لیتا ہے تو ہو سکتا ہے وہ اِس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اگر وہی اتھلیٹ بین الاقوامی سطح پر دوڑ جیتنے کو اپنی منزلِ ِمرادمتعین کر لیتا ہے تو وہ اسکے حصول کے لیے شب و روز خصوصی محنت اور دیگر ماحول کا اہتمام ضرور کرے گا۔ممکن ہے وہ بین الاقوامی سطح پر کسی نہ کسی وجہ سے دوڑ نہ جیت سکے ،لیکن ملکی یا کم از کم صوبائی سطح پر اُس کے جیتنے کے امکانات بہت روشن ہوں گے۔

ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی

خصوصی وَصف کی بنیاد پر منزل کا تعین کر لینے کے بعد تیسرا مرحلہ آغازِ سفر کا ہے۔ یعنی اب منزلِ مراد کی جانب عملی قدم اُٹھا نا ناگزیرہے۔ پھر کتنے احباب دو چار گام چل کر خرگوش کی سی نیند کا شکار ہو کر پڑے رہتے ہیں،اور منزل کو وہی جا لیتے ہیں جو قدموں کو رکنے نہیں دیتے ۔گویا متعین منزل کی جانب قدم اُٹھا لینے کے بعدمستقل مزاجی لازم ہے ، وگرنہ وصفِ باکمال بھی کسی کا م کا نہیں۔ شاہراہِ منزل کے سنگ ہائے میل کو عبور کرنے کے لیے جس زادِ سفر کی ضرورت ہے وہ عاجزی ہے ۔ عاجزی خدائی وَصف تکبر کی ضد ہے جو تشکر کے اعلیٰ وصف سے روشناس کراتی ہے ، والدین ،اساتذہ اور بڑوں کا ادب سکھاتی ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انسان کو ’’میںہی ٹھیک ہوں‘‘ کے مرض سے نجات دلا کر اپنی غلطیوں کے اعتراف پر آمادہ کرتی ہے۔ ہمارے آج کے طلباء اور تعلیم یافتہ نوجوان اس زادِ سفر کے ساتھ اپنے جوہرِ قابل کی پہچان کے بل بوتے پر منزل کا تعین کر کے مستقل مزاجی کے ساتھ چلتے چلتے منزلِ مراد تک نہ پہنچیں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا ۔

حمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف ...

    Feb 08, 2023 | 12:59
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ ...

    Feb 08, 2023 | 12:56
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری ...

    Feb 08, 2023 | 12:54
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ ...

    Feb 08, 2023 | 12:52
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

    Feb 08, 2023 | 12:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ...

    Feb 08, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • 1

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی آج انقرہ روانگی

  • 2

    قومی اثاثوں کی نجکاری قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے 

  • 3

    بجلی بلز: فیول ایڈجسٹمنٹ  چارجز غیرقانونی قرار

  • 4

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 5

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 1

    بدھ ، 16 رجب المرجب1444ھ،8 فروری 2023ئ

  • 2

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 3

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

    Feb 08, 2023
  • آئی ایم ایف کا خطرناک شکنجہ

    Feb 08, 2023
  •  ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

    Feb 08, 2023
  • فرزند ِ اردو اور پاکستانی اردو 

    Feb 08, 2023
  • تیری جنت میں آئیں گے اک دن

    Feb 08, 2023
  •  مسئلہ کشمیر کاحل جہاد ہے ؟

    Feb 08, 2023
  • سیاسی مفادات اور ریاستی مفادات کا ٹکرائو

    Feb 08, 2023
  • سا نحہ پشاور،اے پی سی اور سیا ست

    Feb 08, 2023
  • ’’حیرت بھری آنکھ میں چین‘‘

    Feb 08, 2023
  • کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

    Feb 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    از خطبات اقبال

  • 2

    بال جبریل 

  • 3

    بال جبریل 

  • 4

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group