Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

ریاستی اداروں اور سیاسی قیادتوں کا امتحان !

Nov 27, 2022 8:23 AM, November 27, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ریاستی اداروں اور سیاسی قیادتوں کا امتحان !

چھ سال تک افواج ِ پاکستان کی قیادت کرنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ  دو روز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو سنیارٹی کی بنیاد پر نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیاہے ۔ تاہم ’ کپ کو لِپ ‘ تک پہنچنے میں جس قسم کی صورت حال سے گزرنا پڑا اسے بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس دوران جہاں سیاستدانوں نے معمول کی اس تقرری کو غیرمعمولی بنا دیا وہاں ملک کے میڈیا نے بھی ماحول کو گرمانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔گویا اس ایک تقرری کو ملک کے سب سے بڑے معرکہ کا درجہ دے کر اسے ’ ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بنا ئے رکھا۔ مقام ِ شکر ہے کہ یہ مرحلہ بخیروخوبی سر ہوگیا ۔ افواہوں اور قیاس آرائیوں کی دھول بھی بیٹھ گئی ہے اور وہ زندگی جو ایک جمود کا شکار ہو چکی تھی پھر سے اپنے معمول پر آکر رواں دواں ہے ۔

عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

نئے آرمی چیف کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے عہدابرأ ہونے کے لیے انہیں پہلے اپنی ٹیم تشکیل دینا ہوگی اور پھر  اس کے ذریعے درپیش چیلجنز سے نبر دآزما ہونے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہوگی ۔چونکہ ابھی انہوں نے اپنے نئے منصب کا باقاعدہ چارج نہیں سنبھالا اور اپنے پیش رو جنرل قمر جاوید باجوہ سے ’ فوجی کمان کی چھڑی ‘ ابھی حاصل نہیں کی اس لیے انہیں ’ ہوم ورک ‘ کے لیے جو وقت میسر ہے اس میں اپنے اہداف کے حصول کے لیے روڈ میپ تیار کرسکیں گے۔سو اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تبصر ہ آرائی قبل از وقت ہو گی ۔ سرِ دست ہمیں ریٹائرمنٹ پر جانے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے بات کرنی ہے جنہوںنے پچھلے دنوں اسلام آباد میں یوم دفاع و شہدأ کی تقریب سے آرمی چیف کے طورپر اپنے آخری خطاب میں شعوری طورپر ان واقعات کو بھی موضوع ِ سخن بنایا جن پر ہماری عسکری قیادتیں بات کرنے سے ہمیشہ گریز کرتی رہی ہیں ۔اپنے تاریخی خطاب میں جنرل باجوہ نے ایک طرف فوج کی ماضی میں ہونے والی غلطیوں ، کوتاہیوں اور اپنی حدود سے متجاوز اقدامات کو برملا طورپرآئین کی خلاف ورزی قراردیا تو دوسری طرف  انہوںنے پاکستانی سیاست دانوں کو بھی آئینہ دکھلایا ۔انہوں نے بطور خاص سن اکہتر میں پاکستان پر لگنے والے ان مٹ داغ کا حوالہ دیتے ہوئے مشہور ِ زمانہ حمود الرحمان کمشن رپورٹ کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ’’ فوج کی سابقہ مشرقی پاکستان میں کارکردگی سے متعلق حقائق درست کرنا چاہتا ہوں ، مشرقی پاکستان کا سقوط ایک فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی ‘‘۔ان کی طرف سے ’ حقائق کی درستی ‘ کے ردّ ِ عمل میں بعض نئے مباحث کا راستہ کھل گیا ہے ۔ان سے پہلے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید انجم نے بھی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسی نوع کا اعتراف کیا تھا کہ فوج ستر سالوں میں ہونے والی غلطیوں کو اپنے خون سے دھو رہی ہے اور اب جنرل باجوہ نے بھی یہ حقیقت بیان کرنے میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی کہ فوج نے ماضی میں غلطیاں کیں اور سیاست میں مداخلت کا غیر آئینی اقدام کیا ۔ انہوں نے خود تسلیم کیاکہ پاک فوج پر تنقید کی بڑی وجہ ستر سال سے اس کی مختلف صورتوں میں سیاست میں مداخلت ہے ۔چنانچہ پچھلے سال فروری میں فوج نے سوچ وبچار کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی ۔ 

پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان

  بلا شبہ ماضی کی ماورائے آئین مہم جوئیوں نے منتخب حکومتوں کا تختہ الٹ کر ملک کو ناقابل ِ تلافی نقصان پہنچایا جسے پوری قوم ابھی تک بھگت رہی ہے۔تاہم جس طرح اس نقصان کا ازالہ اب ممکن نہیں اسی طرح محض اعتراف سے بھی ماضی کے سارے داغ نہیں دھل سکیں گے ۔ لیکن چونکہ فوج نے بحیثیت ادارہ آئندہ سے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا عہد باندھ لیا ہے تو ہمیں کھلے دل سے اس کو پذیرائی بخشنی چاہیے اور اسے موقع دینا چاہیے کہ وہ سیاست کو اپنے لیے شجر ِ ممنوعہ سمجھتے ہوئے تمام ترتوجہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر ہی مرکوز رکھے ۔ امورِ ِ مملکت چلاناسیاست دانوں کا کام ہے سو یہ انہی کو کرنے دیا جائے ۔

شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب

 یہ درست ہے کہ موروثی حکمرانی ، مفاد پرستی ، اقربا پروری اور قومی خزانے کو شیر ِ مادر کی طرح ہڑپ کرنا ہماری سیاسی قیادت کے وہ ’ اوصاف ‘ ہیں جن سے فوری چھٹکارا نہیں پایا جاسکتا لیکن اگر جمہوری عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور عوام کو موقع دیا جاتا  رہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ جماعت کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیں تو اس سے یقینی طورپر بہتری آئے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید شفافیت آتی جائے گی ۔شرط مگر یہی ہے کہ فوج سیاسی عمل میں مداخلت سے گریز کرے ۔ البتہ جہاں پر سیاست دان’ اپنی جبلی خواہشات ‘ سے مرعوب ہو کر ایک دوسرے کے خلاف اس حد تک چلے جائیں کہ ملک کسی بحران میں مبتلاہونے لگے یا اس کی سلامتی ہی کو خطرات لاحق ہونے لگیں تو ملک کی سلامتی کے تحفظ کے ضامن ادارے کے طور پر فوج ملکی معاملات سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔اسے اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے معاملات مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور جمہوریت کی گاڑی کو درست ٹریک پر چڑھانے کے بعد واپس’ اپنے اصل کام ‘ کی طرف آجانا ہوگا ۔گویا اب یہ عسکری قیادت اور اہل ِ سیاست کے ساتھ ساتھ ہماری عدلیہ کا بھی امتحان ہے جس نے نظریہ ٔ ضرورت کو سپریم کورٹ کے احاطہ میں دفن کر کے آئین اور اس کے تحت قائم سسٹم کو کوئی گزند نہ پہنچنے دینے کا عزم کیا ہوا ہے ۔

ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی

   

          

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف ...

    Feb 08, 2023 | 12:59
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ ...

    Feb 08, 2023 | 12:56
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری ...

    Feb 08, 2023 | 12:54
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ ...

    Feb 08, 2023 | 12:52
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

    Feb 08, 2023 | 12:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ...

    Feb 08, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • 1

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی آج انقرہ روانگی

  • 2

    قومی اثاثوں کی نجکاری قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے 

  • 3

    بجلی بلز: فیول ایڈجسٹمنٹ  چارجز غیرقانونی قرار

  • 4

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 5

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 1

    بدھ ، 16 رجب المرجب1444ھ،8 فروری 2023ئ

  • 2

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 3

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

    Feb 08, 2023
  • آئی ایم ایف کا خطرناک شکنجہ

    Feb 08, 2023
  •  ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

    Feb 08, 2023
  • فرزند ِ اردو اور پاکستانی اردو 

    Feb 08, 2023
  • تیری جنت میں آئیں گے اک دن

    Feb 08, 2023
  •  مسئلہ کشمیر کاحل جہاد ہے ؟

    Feb 08, 2023
  • سیاسی مفادات اور ریاستی مفادات کا ٹکرائو

    Feb 08, 2023
  • سا نحہ پشاور،اے پی سی اور سیا ست

    Feb 08, 2023
  • ’’حیرت بھری آنکھ میں چین‘‘

    Feb 08, 2023
  • کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

    Feb 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    از خطبات اقبال

  • 2

    بال جبریل 

  • 3

    بال جبریل 

  • 4

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group