Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

 دل کو روؤں کہ‘ پیٹوں جگر کو…

Nov 27, 2022 8:10 AM, November 27, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 دل کو روؤں کہ‘ پیٹوں جگر کو…

آج کے کالم کا آغاز مرزا غالب کی غزل کے ایک شعر سے کر رہا ہوں قارئین میرا یہ انتخاب آپ کو پسند آئے گا کیونکہ اس کالم میں دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا گیا ہے۔

 حیراں ہوں‘ دل کو روؤں کہ‘ پیٹوں جگر کو میں

مقدور ہو‘ تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں

کیونکہ اس وقت بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص کا جینا مشکل ہو گیا ہے ظالم حکمرانوں کی چالاکیوں اور اقتدار کی بھوک کی وجہ سے ہر چیز کی برکت ختم ہو کر رہ گئی ہے. ایسے حالات میں مگر ان حکمرانوں کی خاموشی سے اور ان کی لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے بیچارے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں انہیں کسی کا کوئی خیال نہیں ہے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں آئے دن اخبارات میں خودکشیوں کی خبریں نمایاں ہوتی ہیں. اب یہاں پر بھی غور کریں کہ تصورات کی دْنیا کتنی دلکش اور حسین ہے۔ نہ خیالات پر ٹیکس لگتا ہے اور نہ ہی خواب دیکھنے پر ڈیوٹی نہ خوابوں کے محل تعمیر کرنے پر خرچہ نہ ہی خیالی پلاؤ بنانے میں دقّت مگر اب خواب بھی سستے نہیں رہے کہ آمدنی کم اور اخراجات  بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے نیند ہی نہیں آتی۔ نیند آئے گی تو خوش کْن خواب ہوں گے۔ یہ ’رات بھر نیند کیوں نہیں آتی‘ صرف غالب کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ ہر اْس شخص کا ہے جو مہنگائی اور مستقبل کے خدشات کا شکار ہے ۔ انقلاب فرانس کا یہ جملہ تاریخ کے اوراق میں آج بھی رقم ہے کہ ٹیکسوں، بے روزگاری، غربت، مذہب اور طاقتور حلقوں کے ستائے عوام کے دْکھ کی روٹی اور سْکھ کے سالن سے لاعلم ملکہ یہ کہتی سْنائی دی کہ روٹی نہیں تو کیا ہوا عوام کیک اور پیسٹری کھا کر پیٹ کی آگ بجھا کیوں نہیں لیتے. جی ہاں صورتحال آج بھی مختلف نہیں ہے۔ کبھی چائے کی ایک پیالی کم کرنے اور کبھی ایک روٹی کم کھانے کے مشورے پھر اْسی دور کی جانب لے جاتے ہیں محلوں میں فانوس کی روشنی تلے بسنے والے غریب کی کْٹیا کے جلتے بجھتے دیے کا غم کیسے جان سکتے ہیں، بھرے پیٹ انقلاب کے نعرے لگانے والی خالی آنتوں کی آوازوں کو کیسے سْن سکتے ہیں۔ جھوٹے وعدے کرنے والے رہنما بچوں کی سچی خواہشوں کو جھوٹی تسلیوں سے بہلانے والے والدین کے درد کا احساس کیسے کر سکتے ہیں۔ معاشی بحران کے ذمہ داران خاکی ہیں یا نوری، مستقل حکمران ہیں یا عارضی، ماضی قریب کے حکمران ہیں یا بعید کے ذمہ دار تین سو کنال میں رہتے ہیں یا سرکاری محل میں، سوال یہ ہے کہ دن بہ دن کمزور معیشت نیوکلئیر ریاست کے باسیوں کو انجانے معاشی خوف کا شکار بنا رہی ہے یہ بات اپنی جگہ درست کہ آگے بڑھنے کے لیے پیچھے مْڑ کر دیکھنا ضروری ٹھہرا کہ ہم نے خود کے ساتھ کیا کیا ہے۔؟ ہم اپنی بربادی کا نوحہ پڑھتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا احاطہ بھی کر لیں تو کیا ہی اچھا ہو گا۔ پیچھے مْڑ کر دیکھنے سے پتھر کے ہو جانے کا خوف مستقبل کے خدشات کا راستہ نہ روک لے اس کا ادراک اب کرنا ہو گا۔ اْس کے لیے ستر برس پیچھے جانے کی قطعا ضرورت نہیں۔ گذشتہ بیس سال کی پالیسیوں کا احاطہ کافی ہو گا۔ ذرا غور کریں اس وقت رواں سال کی مہنگائی اپنی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔ مہنگائی کا مورد الزام کسی ایک حکومت کو ٹھہرانا ٹھیک نہ ہوگا بلکہ اس میں موجودہ اور سابقہ حکومتیں سب برابر کی حصے دار ہیں۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ کسی کا حصہ زیادہ اور کسی کا کم ہے، جیسے سابقہ حکومت پی ٹی آئی نے مہنگائی کو بام عروج تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور اْن کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج غربت کی شرح اس قدر بلند ہوچکی ہے کہ اب صحیح معنوں میں دو وقت کی روٹی میسر آنا بھی غنیمت ہے اور وٹامن فراہم کرنے والے پھل اور دیگر غذائیں خریدنے کا تصور کرنا بھی عام آدمی کیلیے ناممکن ہے۔ حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اب غریب آدمی سبزی پھل فروش اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کی بجائے صرف بھاؤ پوچھ کر صبر کے ساتھ بغیر کوئی اشیا خریدے لوٹ جاتا ہے حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اور اْن کے اتحادی سابقہ حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے خوب لتاڑتے تھے لیکن عوام دیکھ رہے ہیں کہ وہی اتحادی اب حکومت میں آکر اقتدار اور وزارتوں کو انجوائے تو کر رہے ہیں لیکن عوام کے اولین مسئلے مہنگائی پر قابو پانے کیلیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہے۔ مہنگائی کی وجہ جہاں کمزور معاشی پالیسی بتائی جارہی ہے وہیں ملک بھر میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بھی مہنگائی میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ لیکن عوام سوال کر رہے ہیں کہ ملکی اور غیر ملکی گرانٹ اور امداد کی شکل میں دادرسی کی جارہی ہے تو پھر مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہورہی؟ دوسرا حکومت نے واویلا مچایا ہوا تھا کہ آئی ایم ایف کی قسط کی ریلیز کے بعد نہ صرف ڈالر کی قیمت نیچے آجائے گی بلکہ مہنگائی کا طوفان بھی تھم جائے گا لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔ آئی ایم ایف کی قسط جاری ہونے کے باوجود نہ صرف ڈالر کی قیمت بتدریج بڑھ رہی ہے بلکہ مہنگائی کی شرح بھی بڑھتے ہوئے کوہ ہمالیہ کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ 

عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف ...

    Feb 08, 2023 | 12:59
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ ...

    Feb 08, 2023 | 12:56
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری ...

    Feb 08, 2023 | 12:54
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ ...

    Feb 08, 2023 | 12:52
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

    Feb 08, 2023 | 12:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ...

    Feb 08, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • 1

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی آج انقرہ روانگی

  • 2

    قومی اثاثوں کی نجکاری قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے 

  • 3

    بجلی بلز: فیول ایڈجسٹمنٹ  چارجز غیرقانونی قرار

  • 4

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 5

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 1

    بدھ ، 16 رجب المرجب1444ھ،8 فروری 2023ئ

  • 2

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 3

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

    Feb 08, 2023
  • آئی ایم ایف کا خطرناک شکنجہ

    Feb 08, 2023
  •  ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

    Feb 08, 2023
  • فرزند ِ اردو اور پاکستانی اردو 

    Feb 08, 2023
  • تیری جنت میں آئیں گے اک دن

    Feb 08, 2023
  •  مسئلہ کشمیر کاحل جہاد ہے ؟

    Feb 08, 2023
  • سیاسی مفادات اور ریاستی مفادات کا ٹکرائو

    Feb 08, 2023
  • سا نحہ پشاور،اے پی سی اور سیا ست

    Feb 08, 2023
  • ’’حیرت بھری آنکھ میں چین‘‘

    Feb 08, 2023
  • کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

    Feb 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    از خطبات اقبال

  • 2

    بال جبریل 

  • 3

    بال جبریل 

  • 4

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group