ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
غریب نادار بیواوںکی خدمت کرنا بڑا کارنامہ ہے حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ اپنے چیئر مین محمد یعقوب ساجد کی قیادت میں شبانہ روز مصروف ہے ، ٹرسٹ کی خدمات کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔معزور افراد خواتین کی مالی امداد یتیم بچو ں کی کفالت غریب اور مستحق بچیوں کو جہیز فنڈ کی فراہمی سکولوں میں غریب اور یتیم بچوں کو یونیفارم اور کاپیاں اور سٹشنری کے سامان کی فراہمی معذور اور نابینا بچوں کے لیے کرکٹ میچ اور سپورٹ کٹس کی فراہمی رمضان شریف میں راشن کی تقسم، دسترخواں ضلع اٹک کی مساجد میں افطاری ،مساجد کی تعمیر اور قالین کی فراہمی مسجد کی چھت کی تبدیلی زلزلہ متاثرین کی مالی امداد اور گیس ہیٹر راشن کی فراہمی بیوہ خواتین میں سلائی کی مشینوں کی تقسیم یوم آزادی کے موقع پر جیل اور ہسپتالوں میں مٹھائی کی تقسیم میت کے لیے چارپائی کی فراہمی میڈکل اور آئی کیمپس کا انعقاد ضلع اٹک میں مختلف جگہوں پر ڈیسپنسریوں اور سلائی سنٹر کا قیام اور دیگر بہت سارے فلاحی امور ادا کئے جارہے ہیں۔ خدمات کے پس پردہ درد دل رکھنے والے شخصیت محمد یعقوب ساجد ہیں وہ برطانیہ میں رہائش پزیر ہیں۔ مستحق لوگوں کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ٹرسٹ کا نام بھی اپنی والدہ محترمہ حسین جا ن مرحومہ کے نام پر رکھا ہے ۔ 2007سے باقائدہ فلاحی ٹرسٹ کا آغاز کیا سابق وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کے ہاتھوں ہوا (راضی خان0335-9494129 )