پتنگ بازی پر پابندی ہونی چاہیے
مکرمی‘ گزشتہ دنوں یہ خبر دل پر بجلی بن کر گری کہ ایک بارونق علاقہ یتیم خانہ چوک لاہور میں کئی پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اٹھارہ سالہ نوجوان کی گردن کاٹ دی۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان نے موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی اس پر جتنا بھی اظہار افسوس کیا جئے کم ہے اس بات میں قطعی کوئی شک وشبہ کی گنجاش نہیں کہ پتنگ بازی خطرناک جان لیوا قاتل اور قابل نفرت کھیل ہے۔ ڈور پھرنے سے جان بحق ہونے والے جوان اور معصوم بچوں کے بوڑھے ماں باپ اور لواحقین پر کیا گزرتی ہوگی۔ جب اس کے جوان اور معصوم بچوں کے سفید کفن میں لپٹے گردن کٹے لاشے ان کی بوڑھی آنکھوں کے سامنے پڑے ہوں گے یقینا ان گھروں میں کہرام برپا ہوتا ہوگا اور ایک قیامت ان پر گزرتی ہوگی ، حکومت اس پر پابندی کیوں نہیں لگاتی۔
(شہزاد احمد شیخ03454050522