حقیقی آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ، قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے : زلفی بخاری

ڈھرنال (ابرار حسین صابر سے)حقیقی آزادی مار چ کیلئے سینکڑوں گاڑیوں کا کارواں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے حلقہ این اے 50اٹک سیدزلفی بخاری کی قیادت میںجس میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2سردار ممتازخان ماجھیا، سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان ،سابق صوبائی وزیر کرنل ر محمد انور ،ملک نوید حسین جنڈ کے قافلے شامل تھے سی پیک انٹر چینج سے روانہ ہوا اس موقع پر سید زلفی بخاری نے ،،نمائند ہ نوائے وقت ،،سے گفتگو میں کہا کہ حقیقی آزادی کے اس فیصلہ کن مرحلے پر ہر قدم پر اپنے قائد کے شانہ بشا نہ ہونگے اور عوام ایک بار پھر ثابت کر دیں گے کہ وہ تحریک انصاف کے فوری شفاف الیکشن کے مطالبے کی توثیق کرتے ہیںوطن عزیز معاشی وسیاسی طور پر جن گھمبیر مسائل سے دوچار ہے اس کا واحد اور فوری حل صاف و شفاف انتخابات ہی ہیںوفا ق میں بیٹھی تیرہ جماعتیں اپنے مفادات کی بجائے بائیس کروڑ عوام کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے فوری انتخابات کا اعلان کریںانہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی سمندر کیساتھ پالستانیوں کے حقوق اور منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عوام جان چکی کہ لٹیروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ اس موقع پر ملک کامران خاکی،ملک نوید جنڈ، ملک معید افتخار ماجھیا،قاضی طاہر قریشی ،سیدو جاہت شاہ،بیرسٹر حسیب،سجاد شہروی ،ملک سمیع بٹھو،سردار خاری خان،شیخ عادل حسین ایڈووکیٹ ،سردار طارق انیس گگن،ملک عبدالمجید،ملک قادر حطار،اظہر ملک ،سردار شہزاد اکبر جھنڈیال،محمد رفیق ملک ،سردار الطا ف ملال،زبیر خان پنڈ نیازی،ملک احسان ،سید تعبیر شاہ نقوی،الف خان،چیف ظہور احمد ،سردار حسن علی خا ن،سید نجم شاہ،سید محسن کاظمی،سید علی رضا،چوہدری عابد جٹ،جواد نعیم،ذیشان عزیز،ملک ارشد گلیال کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کار کنا ن ،یوتھ ونگ ،آئی ایس ایف عہدیداران بھی موجود تھے سید ذلفی بخاری نے کہا کہ یہ قافلہ قوم کی خود مختاری ،سلامتی ،آزادی ،غیر ملکی ڈکٹیشن ،اور ناجائز مطالبات نہ ماننے کے لئے نکلا ہے اور تحریک اپنے مقصد حاصل کرنے تک جاری رہے گی ۔لاکھوں کی تعداد میں عوام گھروں سے نکلے ہیں جس کا مقصد انصاف و قا نون کی بالا دستی اور نظام کی تبدیلی انتخابات کامطا لبہ پورا ہونے تک حکومت کیخلاف احتجاج جاری رہے گا ۔